نودا، اپوزیشن میں ٹیکس بل اور جلد انتخابات کا معاہدہ

ٹوکیو: وزیر اعظم یوشیکو نودا نے بدھ کی رات اپوزیشن کے ساتھ آخری وقت میں تصفیہ کر لیا، اور “جلد” عام انتخابات کروانے کے بدلے میں سخت جد و جہد سے حاصل شدہ ٹیکس بڑھانے کا معاہدہ بچا لیا۔

ابھی تک ایوان بالا میں ٹیکس منصوبے پر رائے شماری ایک رسمی کاروائی لگتی تھی چونکہ نودا نے جون میں دو بڑی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ایک معاہدہ کر لیا تھا اور ایوان زیریں سے اس کی بلا مزاحمت منظوری یقینی بنا لی تھی۔

تاہم نودا کی کم ہوتی ریٹنگ، جو ان کی پارٹی کی جانب سے ٹیکس بڑھانے اور ایٹمی ری ایکٹر دوبارہ شروع کرنے جیسے فیصلے لینے سے ہوئی ہے، نے اپوزیشن کو جرات دلائی ہے، جس نے واضح کیا کہ جلد انتخابات کا وعدہ ہی ٹیکس بل پر حمایت کی قیمت ہے۔

عدم اعتماد کی تحریک اور پارلیمان کے مفلوج ہونے کے خطرے کے پیش نظر، جو ٹیکس پلان پر ان کے دستخطوں کے امکان کو ڈبو دیتا، نودا نے مرکزی اپوزیشن جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اور اس کی چھوٹی اتحادی جماعت نیو کومیتو کے ساتھ ایک مفاہمانہ معاہدہ کر لیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.