لیون، فرانس: انٹرپول نے مفرور ماحولیاتی جنگجو، بحری ماحول بچاؤ گروپ سی شیفرڈ کے بانی پاؤل واٹسن کے جرمنی سے بھاگ نکلنے کے بعد اس کا ریڈ وارنٹ جاری کر دیا ہے۔
واٹسن کو مئی میں فرینکفرٹ میں کوسٹا ریکا کے ایک وارنٹ پر حراست میں لیا گیا تھا، جہاں وہ 2002 میں شارک فِن پر ہونے والی ایک جھڑپ کے سلسلے میں لگائے گئے الزامات کے سلسلے میں مطلوب ہے۔
انٹرپول نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا، “جرمن حکام کی جانب سے تصدیق کے بعد کہ پاؤل واٹس جرمن عدالتوں کی جانب سے عائد کردہ ضمانتی پابندیوں کی تعمیل میں ناکام رہا ہے اور جرمنی سے بھاگ گیا ہے، کوسٹا ریکا کے حکام نے دوبارہ “تحویل مجرم کی غرض سے اس کی نظربندی یا حراست کی درخواست” دی تھی”۔
واٹس کو مئی کے آخری ہفتے میں حراست میں لیا گیا تھا، جس کے بعد اسے اڑھائی لاکھ یورو (310,000 ڈالر) کے مچلکے پر رہائی ملی اور اسے حکم دیا گیا تھا کہ دن میں دو بار پولیس کے سامنے حاضر ہو۔
61 سالہ واٹسن، جو کنیڈین ہے اور اپنے حمائیتیوں میں “دی کیپٹن” کے نام سے مشہور ہے، ایک سرد و گرم چشیدہ مہم کار ہے جس کی سی شیفرڈ نامی تنظیم جاپانی وہیل شکاریوں پر بزور طاقت کیے جانے والے حملوں کے لیے جانی جاتی ہے۔