ٹوکیو: نیشنل پولیس ایجنسی نے جمعرات کو ایک رپورٹ میں کہا کہ پچھلے سال توہوکو ریجن میں 11 مارچ کی آفت کے بعد مرنیوالوں کی تعداد 15,868 پر قائم ہے۔
این پی اے نے کہا کہ صوبوں کے لحاظ سے میاگی میں 9,525، ایواتے میں 4,671 اور فوکوشیما میں 1,606 افراد مرنیوالوں میں شامل ہیں۔ این پی اے نے کہا کہ دوسرے صوبوں میں ہونیوالی چھیاسٹھ اموات بھی آفت کی وجہ سے ہوئیں۔
اب بھی لاپتہ افراد کی تعداد 2,844 ہے، جن میں سے 1,426 میاگی، 1,207 ایواتے اور 211 فوکوشیما میں ہیں۔