ایٹمی بحران کی فوٹیج پر کان کی ٹیپکو پر تنقید

ٹوکیو: سابقہ وزیر اعظم ناؤتو کان نے بدھ کو سونامی زدہ ایٹمی پلانٹ کے آپریٹر کو بحران کی محدود سی ویڈیو جاری کرنے اور بے تحاشا تدوین کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے، جس میں سے ٹیپکو کے عہدیداران اور کارکنوں سے کی گئی اُن کی جذباتی تقریر کی آواز بھی کاٹ دی گئی تھی۔

کان نے ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی سے کہا کہ وہ پہلے پانج دن کے بعد کی بھی تمام تر ویڈیو فوٹیج جاری کرے۔ پیر کو جاری کی جانیوالی 150 گھنٹے طویل ویڈیو کا دو تہائی حصہ بلا آواز ہے، جس میں پچھلے سال 15 مارچ کو یوٹیلیٹی کے ہیڈکوارٹر کے دورے والا حصہ بھی شامل ہے، جو سونامی کے ہاتھوں فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے ری ایکٹروں کو شدید نقصان پہنچنے کے چار دن بعد کیا گیا تھا۔

پلانٹ چیف اور ٹوکیو میں چوٹی کے عہدیداروں کے علاوہ بیشتر لوگوں کے چہرے ویڈیو میں دھندلا دئیے گئے ہیں اور بار بار آنے والی بیپ انسانی اور دوسری آوازوں کو چھپا دیتی ہیں۔ کوریج میں سے ٹیپکو نے منتخب شدہ کلپس کی ایک 90 منٹ کی ویڈیو تیار کی ہے اور اسے ڈاؤنلوڈ کے لیے فراہم کیا ہے۔ ٹیپکو اہلکاروں نے کان پر الزام عائد کیا کہ وہ اپ سیٹ تھے چونکہ انہوں نے غلطی سے یہ سمجھ لیا کہ کمپنی کے عہدیدار پلانٹ کو بے یار و مددگار چھوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.