وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا کہ جاپان اور چین نے 8 اگست کو کھلے آسمان کی پالیسی کا معاہدہ کیا ہے، جس سے مارکیٹ کو فوری طور پر آزاد بنا دیا گیا ہے۔
اس معاہدے کی بدولت ائیر لائنز دونوں ممالک میں آزادانہ طور پر نئے روٹ کھول سکیں گی اور پروازوں کی تعداد بڑھا سکیں گی۔
مثال کے طور پر اب کیرئیرز چوبو اور کانسائی کے ہوائی اڈوں کو گوآنگ زو، ڈالیان اور چیگڈو سے ملانے کی خدمات مہیا کر سکتے ہیں۔
ناریتا اور ہانیدا کے ہوائی اڈے اور چین کا بیجنگ اور شنگھائی میں پوڈونگ کا اڈہ فی الحال اس آزادی سے باہر رکھا گیا ہے، چونکہ وہاں اضافی آمد و روانگی کی جگہ دستیاب نہیں۔
تاہم، چار بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر پروازوں کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے۔
مثلاً ہانیدا اور بیجنگ کے مابین آنے جانے کے یومیہ چکروں کو مارچ 2014 تک موجودہ تعداد یعنی 4 سے بڑھا کر 8 کیے جانے کا منصوبہ ہے۔
اس معاہدے سے قبل دونوں ممالک کے مابین روٹس اور پروازوں کی تعداد پر پابندیاں تھیں۔