نودا تحریک عدم اعتماد سے بچ گئے

ٹوکیو: وزیر اعطم یوشیکو نودا جمعرات کی رات آخیر وقت میں بڑی اپوزیشن جماعت کے ساتھ اپنے لاڈلے سیلز ٹیکس بل پر تصفیہ کرنے کے بعد تحریک عدم اعتماد سے بچ گئے۔

نودا نے چھ چھوٹی جماعتوں کی جانب سے حملے کو ناکام بنا دیا، جس میں سے ایک میں ان کی اپنی جماعت کے ایک دھڑے کے باغی اراکین شامل ہیں۔ یہ تحریک جمعہ کو کنزمپشن ٹیکس دوگنا کرنے پر متوقع رائے شماری سے ایک دن قبل پیش کی گئی۔

مرکزی اپوزیشن جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے حالیہ دنوں میں قانون سازی کی حمایت کے وعدے سے پیچھے ہٹنا شروع کر دیا تھا، جس کے بارے میں آزاد مبصرین کا کہنا تھا کہ یہ جاپان کے قرضے کے ڈھیر، جو اس کی جی ڈی پی کا دوگنا ہے، کو درست کرنے کی جانب پہلا اچھا قدم ہے۔

تاہم وزیر اعظم کی جانب سے مبہم وعدے کے بعد، کہ ‘مستقبل قریب میں’ عام انتخابات کروائیں گے، ایل ڈی پی جو ان کی گرتی ہوئی مقبولیت سے ممکنہ طور پر سب سے زیادہ بہرہ مند ہو گی، نے عندیہ دیا تھا کہ وہ تحریک کی حمایت نہیں کرے گی۔

عدم اعتماد کی تحریک کو تین بمقابلہ ایک کی اکثریت سے شکست دے دی گئی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.