ٹوکیو: مکڈونلڈ جاپان نے جمعرات کو کہا کہ وہ 78 لوگوں کی جانب سے زخمی ہونے کی اطلاعات کے بعد اولمپک کے تھیم والے انعامی گلاس واپس منگوا رہا ہے۔
فاسٹ فوڈ دیو نے کہا تھا کہ اس نے “اولمپک چئیر کوک گلاس کمپین” کے دوران ویلیو سیٹ خریدنے والے گاہکوں کو انعامی گلاس دینے کے بعد 130 شکایات وصول کیں۔ اس ویلیو سیٹ میں ایک فرائز اور ایک سافٹ ڈرنک شامل تھے۔
مکڈونلڈ نے کہا کہ انہوں نے جاپان میں ساٹھ لاکھ انعامی گلاس تقسیم کیے، جن میں سے کچھ میں ساختگی نقص کی وجہ سے کناروں یا اندر کی جانب”شیشہ آگے کو نکلا” ہوا تھا۔
کمپنی کے ترجمان کازویوکی ہیگاوارا نے کہا، “ہم نے 7 اگست تک اپنے گاہکوں سے 130 شکایات وصول کیں، جن میں سے 78 شکایات میں کہا گیا کہ انہیں کٹ آئے ہیں، اگرچہ یہ زخم اتنے سنجیدہ نہیں تھے کہ انہیں ہسپتال جانا پڑتا”۔
انہوں نے کہا کہ گلاس ساز ادارے کی جانب سے ناقص دھاتی سانچوں کا استعمال اس کا ذمہ دار ہے۔
کمپنی نے کہا کہ اب اور اکتوبر کے دوران جو لوگ اپنے گلاس واپس کریں گے انہیں متبادل مہیا کیا جائے گا۔