هیپاٹیٹیس سی والے لوگ اپنے پاس وارننگ کارڈ رکھا کریں گے
یومی اوری اخبار کے مطابق
کوئی ٧٠٠ لوگ جو که هیپاٹیٹیس سی کے مریض هیں اپنے پاس ایک کارڈ رکھا کریں گے تاکه کسی ایمرجنسی کی صورت میں میڈیکل سٹاف کو ان لوگوں کے خون کے معاملات کرنے میں آسانی رهے
اس کارڈ کا مقصد یه هے که ایمبولینس کے عملے ڈاکٹر یا دوسرے میڈیکل سٹاف کو معلوم هو سکے که مریض کے خون میں سی وائیریس پایاجاتا ہے چاھے که مریض کسی حادثے کی وجه سے بولنے کے قابل ناں بھی هو
نیگاتا کین میں جس گروپ نے یه کارڈ متعارف کروایا ہے وه دوسروں کی بھی حوصله افزائی کررهے هیں که ایسا کارڈ بنا کر ساتھ رکھا کریں
ھاتھ سے بنے اس کارڈ کا سائیز ایک ایڈنٹی کارڈ جیسا ہے
جس پر لکھا ہے که
میں هیپاٹیٹس سی کا مریض هوں ، میرے خون کو ھینڈل کرتے هوئے احتیاط کریں
کارذ هولڈر اس پر اپنا نام اور اپنا میڈکل ریکارڈ نمبر لکھ سکتا ہے
پچھلے سال جون میں طوکیو میں اکیحابار کے مقام چھرا گھونپنے کی ایک واردات جس میں هوئی تھی جس میں کچھ لوگ مر گئے تھے اور زخمی بھی هوئے تھے
جس میں ایک ھیپاٹیٹس کا مریض بھی تھا