شارپ کی نظریں ہون ہائی کو پلانٹس کی فروخت پر

ٹوکیو: ہفتے کی اطلاعات کے مطابق، جاپانی الیکٹرونکس دیو شارپ اپنے غیر ملکی کارخانے تائیوان کے ہون ہائی پریسیژن کو فروخت کرنے پر غور کر رہا ہے تاکہ اپنی بیمار مالیات کو بہتر بنا سکے۔

یہ اطلاعات ایسے وقت سامنے آئی ہیں جب ہون ہائی زر کی شدید طالب فرم (شارپ) کا دس فیصد حصہ خریدنے کے معاہدے کی شرائط میں تبدیلی پر دباؤ ڈال رہا ہے۔ شارپ کے حصص بھاری خسارے کے اعلان پر اس ماہ زوال پذیر ہو گئے تھے۔

نیکےئی بزنس ڈیلی نے کہا کہ شارپ اپنے لیکوئڈ کرسٹل ڈسپلے ماڈیول پلانٹس فروخت کرنے پر نظریں لگائے بیٹھا ہے، جبکہ اخبار نے مزید نے کہا کہ فرم مقامی پلانٹ فروخت کرنے پر بھی غور کر سکتی ہے۔

اخبار کے مطابق، شارپ کے پاس میکسیکو، پولینڈ، چین اور ملائیشیا میں ایل سی ڈی ماڈیول پلانٹس موجود ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.