ٹوکیو: اوساکا کے متنازعہ مئیر تورو ہاشیموتو ویک اینڈ پر اوساکا میں پانچ دائت اراکین سے ملے جس کا مقصد، جاپانی میڈیا کی افواہوں کے مطابق، ان کی اپنے گروپ کو ایک سیاسی جماعت میں تبدیل کرنے کی خواہش ہے۔
ہاشیموتو ہاؤس آف کاؤنسلرز کے پانچ اراکین سے ملے جو تینوں بڑی سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھتے تھے۔
وزیر اعظم یوشیکو نودا عندیہ دے چکے ہیں کہ وہ مستقبل قریب، غالباً اکتوبر میں ایوانِ زیریں کو عام انتخابات کے لیے تحلیل کر دیں گے۔
ہاشیموتو، جنہوں نے ٹوکیو کے گورنر شینتارو اشی ہارا سے بھی بات چیت کی تھی، نے کہا ہے کہ وہ ایوانِ زیریں کے اگلے عام انتخابات میں اپنی اِشِن نو کائی (بحالی گروپ) پارٹی سے امیدوار کھڑے کرنا چاہتے ہیں۔