فوجتسو نے ایروز ایم ای ایف-11 ڈی اسمارٹ فون متعارف کروا دیا

ٹوکیو: فوجتسو نے اعلان کیا کہ اس کا نیا اسمارٹ فون ایروز ایم ای ایف-11 ڈی بدھ سے جاپان میں این ٹی ٹی ڈوکومو کے ذریعے دستیاب ہو گا۔

ایروز ایم ای ایف-11 ڈی کو سادگی اور استعمال میں آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے جس کا مقصد ایسے صارفین کو اپنی طرف کھینچنا ہے جو مستقبل قریب میں اسمارٹ فون خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہیڈ سینٹ میں متنوّع اقسام کی خصوصیات موجود ہیں جو بلا رکاوٹ اور طویل عرصے تک استعمال کو یقینی بناتے ہیں۔
معیاری خصوصیات کو دیکھیں تو اس میں 5 میگا پکسل کا کیمرہ موجود ہے جو اعلی معیار کی موویز ریکارڈ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اورا س میں “فوجتسو موبائل انٹیگریٹڈڈ ڈکشنری پلس” بھی شامل ہے، جو ہر قسم کی خصوصیات سے مزین ایک برقی لغت ہے جو 29 مختلف لغات تک رسائی فراہم کرتی ہے۔ ان خصوصیات کے ساتھ یہ ماڈل ایسے صارفین کو مطمئن کرنے والی صلاحیتیوں سے لیس ہے جو طویل المدتی اور مسائل سے آزاد استعمال کے خواہشمند ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.