ٹوکیو: امیگریشن کی ایک ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ جاپان نے جمعہ کو چین نواز گروہ کے 14 افراد کو ڈی پورٹ کرنا شروع کیا، جنہیں اس نے چین کے دعوی شدہ متنازع جزائر پر اترنے کے جرم میں گرفتار کیا تھا۔
“سات لوگوں ابھی ابھی ناہا ہوائی اڈے سے ہانگ کانگ کے لیے کمرشل پرواز پر روانہ ہوئے ہیں۔ بقیہ سات بھی کوسٹ گارڈ کے ایک جہاز پر اشی گاکی جزیرے کے لیے روانہ ہو جائیں گے،” انہوں نے اوکی ناوا کے مرکزی شہر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا۔
یہ اقدام 2004 کے بعد جزائر کے اس سلسلے پر قدم رکھنے والے پہلے غیر جاپانیوں کے اس 14 رکنی گروہ کی گرفتاری کے 48 گھنٹے بعد سامنے آیا ہے۔
اس سے قبل جمعہ کو حکومت کے اعلی ترین ترجمان نے نامہ نگاروں کو بتایا تھا کہ وزیر اعظم یوشیکو نودا نے ڈی پورٹ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
چیف کیبنٹ سیکرٹری اوسامو فوجیمورا نے کہا، “وزیر اعظم نے غیر قانونی طور پر اترنے کی تفصیلات موصول کر لی ہیں”۔ “انہوں نے کل فیصلہ کیا تھا کہ متعلقہ ایجنسیوں کی جانب سے 14 ایکٹوسٹوں کو ‘ڈی پورٹ کرنے کے حتمی نتیجے’ کی منظوری دے دیں۔”
فوجیمورا نے اس بات سے انکار کیا کہ فیصلہ سیاسی مصلحتوں کے تحت کیا گیا ہے۔
“یہ کوئی ایسی بات نہیں جس کا فیصلہ حکومت نے جذباتی انداز میں کیا ہو۔ ہم نے اپنے مقامی قانون کے مطابق مضبوطی اور سختی سے اس کا جواب دیا ہے،” انہوں نے نیوز کانفرنس کو بتایا۔