ہنڈا روبوٹکس کی گھرانوں کے لیے اولین مصنوعہ

ٹوکیو: ہنڈا موٹر کو نے بالآخر گھرانوں کے لیے اپنی چہیتی روبوٹکس ٹیکنالوجی پر مشتمل اولین مصنوعہ جاری کر دی ہے جو حساسیے سے لیس ایک گھاس تراش مشین ہے۔

‘میمو’ اگلے سال صرف یورپ میں فروخت کے لیے پیش ہو گی، جہاں بڑے بڑے لان گھروں کے اندر ہوتے ہیں، جبکہ اس کی فروخت کا ہدف 4000 یونٹ سالانہ ہو گا۔

یہ مشین، جو آئی روبوٹ کارپ کے رومبا ویکیوم کلینر سے کچھ ملتی جلتی ہے، ڈھلانوں پر اپنے آپ کو سنبھالتے ہوئے مسلسل 3 ملی میٹر تک کی گھاس کاٹ سکتی ہے۔ یہ گملوں میں لگے پودوں کو نقصان نہیں پہنچائے گی، خود ہی چارج ہونے کے لیے چلی جاتی ہے اور ادھر اُدھر بھی نہیں بھٹکے گی۔

ہنڈا روبوٹس کو اس کے آسیمو چلتے بولتے روبوٹ کی طرح کے غیر عملی کھلونے بنانے پر کبھی کبھار تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

ہنڈا نے منگل کو کہا کہ میمو ایک حقیقی مصنوعہ ہے، جو 2100 یورو (2600 ڈالر) سے 2500 یورو (3000 ڈالر) تک فروخت ہو گی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.