امریکہ کے فوجی طیارے ایم وی 22 اوسپرے کی ہوائی کے دو ہوائی اڈوں پر تربیتی پروازیں سخت مقامی مخالفت اور دوسرے مسائل کی وجہ سے منسوخ کر دی گئیں ہیں۔
ہوائی میں ہونے والی ان پروازوں میں اوسپرے طیاروں نے مولوکائی جزیرے پر واقع کالاؤپاپا ہوئی اڈے، اور مرکزی ہوائی جزیرے کے اُپولو ہوائی اڈے پر اترنے کی مشق کرنا تھی۔ تاہم امریکی حکومت نے مقامی رہائشیوں کی جانب سے مخالفت جمع صوتی آلودگی اور مقامی تاریخی ورثے کے مقامات پر ممکنہ اثرات کے پیش نظر اترنا منسوخ کر دیا۔
بحریہ کے جانچ پڑتال کے محکمے نے کالاؤپاپا ہوائی اڈے اور اُپولو ہوائی اڈے کو اوسپرے کے اترنے کی مشق کے لیے نامزد کیا تھا۔ جانچ پڑتال نے اترنے کی مشق کے آپریشنز کے لیے امریکہ کی اوکی ناوا میں میرینز ای جیما آگزیلری ائیرفیلڈ پر بھی کالاؤپاپا اور اُپولو کے ہوائی اڈے کی طرح شیڈیول طے کیا تھا، اور نتیجہ اخذ کیا تھا کہ اس کے ماحول پر کوئی قابل ذکر اثرات نہیں ہوں گے۔