واشنگٹن: امریکی اور جاپانی اہلکار جاپان میں ایک نیا ارلی وارننگ ریڈار تعینات کرنے پر غور کر رہے ہیں جو شمالی کوریا کی جانب سے ممکنہ میزائل حملے کا تدارک کرنے میں مدد دے گا۔
ایک عدد امریکی ایکس بینڈ ریڈار پہلے ہی شمالی جاپان میں صوبہ اوموری کے شہر تسوگارو میں ساحل کے کنارے شاریکی بیس پر نصب ہے۔
امریکی فوج کے چوٹی کے افسر جنرل مارٹن ڈیمزے نے اپنے جاپانی ہم منصب جنرل شیگیرو اواساکی سے ملاقات کے بعد کہا، “تاہم دونوں حکومتیں اس امکان پر غور کر رہی ہیں ملکی میزائل دفاع کو مزید مضبوط بنانے کے لیےایک اور ریڈار شامل کیا جائے”۔
“جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ایک عدد ایکس بینڈ ریڈار پہلے ہی موجود ہے۔
تاہم یہ یقیناً ایک قابل گفتگو موضوع ہے چونکہ میزائل دفاع دونوں ممالک کے لیے اہم ہے”، جنرل نے کہا۔ ایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا، “شمالی کوریا کے خطرے کے پیش نظر یہ قابل فہم بھی لگتا ہے”۔