اوکی ناوا کی جانب طاقتور ٹائیفون حرکت میں

ٹوکیو: 215 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والی ہواؤں کو اپنے اندر سموئے ایک طاقتور ٹائیفون ہفتے کو اوکی ناوا کی جانب بڑھ رہا تھا، جو کئی برسوں میں جنوبی جاپانی جزیرے سے ٹکرانے والا طاقتور ترین ٹائیفون ہو گا۔

جزیرے کے موسمیاتی اہلکاروں نے کہا کہ اس سیزن کا 15 واں ٹائیفون ‘بولوین’  موقع طور پر اتوار کو اوکی ناوا پہنچے گا۔

یہ ٹائیفو ‘ٹیمبن’ کے ساتھ لگا چلا آیا ہے، جو  جمعہ کو جنوبی تائیوان سے پار ہوا تھا اور کچھ علاقوں کو سیلاب زدہ کر گیا، تاہم اس نے جزیرے کے بیشتر گنجان آبادی والے علاقوں کو بخش دیا۔ جاپانی موسمیاتی ایجنسی نے کہا کہ ٹائیفون کے مرکز کے قریب ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 180 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔

اہلکاروں نے کہا کہ صوبہ اوکی ناوا کے صدر مقام ناہا میں ہفتے کی صبح موسم ابھی تک دھوپ والا تھا اور ہلکی ہوائیں چل رہی تھیں۔

تاہم جاپانی موسمیاتی ایجنسی نے اوکی ناوا میں ہوا کے سخت تھپیڑوں اور جزیرے کے اطراف میں اونچی سمندری لہروں سے خبردار کیا ہے، جہاں جاپان میں امریکہ کے 50,000 تعینات شدہ فوجیوں میں سے نصف سے زائد قیام پذیر ہیں۔

بڑے اڈوں میں سے ایک، کاڈینا ائیر بیس نے ٹائیفون سے نمٹنے کی تیاریوں کے سلسلے میں خراب ہوتے سمندر میں پانی پر مشتمل سرگرمیوں پر پابندی لگا دی۔

سرکاری ٹی وی این ایچ کے، پر موسمیاتی پیشن گو ماہرین نے کہا کہ آہستگی سے حرکت کرنے والا طوفان اوکی ناوا پر 80 سینٹی میٹر تک بارش برسا سکتا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.