ٹوکیو: جاپان نے ہفتے کو مفلس شمالی کوریا حقیقی فوائد کی پیش کش کی، بشرطیکہ وہ عشروں قبل اغوا ہونے والے جاپانی شہریوں کی قسمت پر عرصہ دراز سے پڑے اسرار کے پردوں کو صاف کر دے۔
وزیر مملکت جِن ماتسوبارا نے نامہ نگاروں کو بتایا، “اغوا کا معاملہ انسانی حقوق کا ایک غیر معمولی مسئلہ اور اقتدار اعلی کی خلاف ورزی ہے”۔
“شمالی کوریا اور جاپان، جو جغرافیائی اور تاریخی طور پر ایک دوسرے کے قریب ہیں، کو بہت اچھا، ہاہمی فائدہ مند تعلق رکھنے کے قابل ہونا چاہیئے۔”
2002 میں پیانگ یانگ نے تسلیم کیا تھا کہ اس کے ایجنٹوں نے 1970 اور 1980 کے عشروں میں جاپانی شہری اغوا کیے تاکہ وہ اس کے جاسوسوں کو جاپانی زبان اور روایات کی تعلیم دے سکیں۔
شمالی کوریا نے ان اغوا شدگان میں سے پانچ کو معہ خاندان جاپان واپس جانے کی اجازت دی تھی، تاہم دعوی کیا کہ ان میں سے بقیہ مر گئے تھے۔
ان مذاکرات، جن میں دونوں کوریا، امریکہ، جاپان، روس اور چین شامل ہیں، میں امن معاہدہ اور شمالی کوریا کے لیے دوسرے فوائد شامل ہیں، بشرطیکہ وہ اپنا ایٹمی ہتھیاروں کا پروگرام ترک کر دے۔
شمالی کوریا نے 13 اپریل کو ایک طویل فاصلے تک مار کرنے والا راکٹ داغا تھا جس نے خطے میں تناؤ بڑھا دیا اور امریکہ کے ساتھ 29 فروری کو ہونے والے ایک معاہدے کو ڈبو دیا۔