روبوٹ بلی ‘ڈورائیمن’ کو کاواساکی کی رہائش مل گئی

ٹوکیو: ایک شہری اہلکار نے جمعہ کو اے ایف پی کو بتایا، مستقبل سے آنے والا جاپان کا روبوٹ بلا ‘ڈورائیمن’ شہر کی باضابطہ رہائش حاصل کرنے کے بعد اپنی منفی 100 سالہ سالگرہ منائے گا، جہاں وہ مستقبل میں پیدا ہو گا۔

نیلے رنگ کا برقی بلا، جس کے کارٹونوں نے پورے ایشیا میں بچوں کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا ہے، 3 ستمبر کو کاواساکی میں اپنی رہائش کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے جا رہا ہے، جو اس کی مفروضہ پیدائش سے عین ایک صدی قبل ہو رہا ہے۔

یہ شہر، جہاں اس کارٹون کردار کا خالق رہتا تھا، ڈورائیمن سے متعلق تمام چیزوں کے ایک عجائب گھر کا مرکز بھی ہے، اور اس کا منصوبہ ہے کہ بلے کے پرستاروں اور زائرین کو وقت کا سفر کرنے والے روبوٹ بلے کے رہائشی سرٹیفکیٹ کی نقول جاری کی جائیں۔

“ڈورائیمن کاواساکی میں تخلیق اور پیدا ہوا۔ “اس طرح یہ ہمیشہ اس شہر کا رہائشی رہا ہے،” مقامی اخبارا کاناگاوا شمبن کے آنلائن ایڈیشن کے مطابق، مئیر تاکاؤ ایبے نے نامہ نگاروں کو بتایا۔

انہوں نے کہا، “مجھے امید ہے کہ (رہائشی سرٹیفکیٹ) عجائب گھر کو بہت سے لوگوں کے قریب لے آئے گا”۔

یہ کردار پہلی بار 1969 میں مانگا اسٹرپس میں منظر عام آیا تھا، جس کے بعد یہ آنے والے عشروں میں چھوٹی اور بڑ ی اسکرین پر منتقل ہو گیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.