جاپان نے 2 سالہ تعطل کے بعد امریکہ کو بڑے گوشت کی برآمد بحال کر دی

ٹوکیو: جاپان نے جمعہ کو کہا کہ اس نے امریکہ کو گائے کے گوشت کی شپمنٹس کو بحال کر دیا ہے، جو دو سال قبل جاپانی گائیوں میں منہ کھر کی بیماری پھوٹ پڑنے کے بعد معطل کر دی گئی تھیں۔

صوبہ میازاکی، جو مویشی بانی کے لیے مشہور زرعی مرکز ہے، کئی برس پہلے اس وباء سے بری طرح متاثر ہوا تھا جس نے پھیلاؤ مزید روکنے کے لیے سینکڑوں کو جانوروں کو ذبح کرنے پر مجبور کر دیا تھا۔

وزارت زراعت نے کہا کہ یہ بحالی واشنگٹن کی جانب سے ہری جھنڈی کے بعد شروع ہوئی ہے جب امریکہ جانے والی شپمنٹس میں بیماری اور پچھلے برس کے ایٹمی بحران کے بعد تابکاری پر خدشات کم ہوئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، جاپان نے مارچ 2010 کے مالی سال میں امریکہ کو قریباً 81 ٹن بڑا گوشت برآمد کیا تھا جس کی مالیت 210 ملین ین (2.7 ملین ڈالر) تھی، جس میں مہنگا واگیو بیف بھی شامل تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.