بیجنگ: جبکہ مشرقی بحر چین میں جزائر کے ایک گروپ پر بیجنگ کی ٹوکیو کے ساتھ پُر تناؤ لفظی جنگ جاری ہے، اس کے ساتھ ساتھ وہ وطن میں جاری جاپان مخالف زود فعالیت کو بھی خاموشی سے لگامیں ڈال رہا ہے، اور انہیں ایسے مظاہرے منعقد کرنے سے روک رہا ہے جو ٹوکیو کے ساتھ تعلقات کو خراب کر سکتے ہوں یا جن کا ردعمل چین کی کمیونسٹ حکومت پر جوابی تنقید کی شکل میں برآمد ہو۔
حکومت کی مظاہروں پر حساسیت، جو جزیروں کی ایک لڑی -جسے چین میں دیاؤیو اور جاپان میں سین کاکو کہا جاتا ہے- کی وجہ سے اتوار کو کئی چینی شہروں میں منعقد ہوئے، اس کے دائمی خوف کی عکاس ہے کہ لوگوں کو مظاہرے -ہر قسم کے مظاہرے- کرنے کی بہت زیادہ آزادی دینے سے مقامی مخالفت کو بڑھاوا مل سکتا ہے۔
چین اور جاپان کے مابین دیاؤیو جزائر پر تناؤ اس وقت بڑھ گیا تھا جب ٹوکیو کے گورنر نے ریاستی ملکیت کو مضبوط کرنے کے لیے ان جزیروں کو ان کے نجی جاپانی مالک سے خریدنے کے منصوبے کا اعلان کیا۔
چین میں ریاست کے زیر انتظام میڈیا پوری قوت سے چیخ چلا رہا ہے اور حکام نے جزائر کے تنازع پر آنلائن مباحث پر بھی پابندی نہیں لگائی، تاہم زود فعالیت کو سخت کنٹرول میں رکھا جا رہا ہے۔
امریکہ سے تعلق رکھنے والے چائنہ ڈیجٹل ٹائمز، جو آنلائن چینی میڈیا کی خبر رکھتا ہے، نے کہا کہ چینی میڈیا کو جاپان مخالف مظاہروں کو کم اہمیت دینے اور مظاہروں کے دوران توڑ پھوڑ کی تصاویر نشر نہ کرنے کا کہا گیا ہے۔