ٹوکیو: کئی عشروں میں آنے والا ایک طاقتور ترین ٹائیفون اتوار کی رات اوکی ناوا سے ٹکرا گیا، اور ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اس کے ساتھ جنوبی علاقے میں ریکارڈ بارش اور ہوائیں اور 13 میٹر تک اونچی لہریں آ سکتی ہیں۔
جاپانی موسمیاتی ایجنسی نے کہا کہا کہ 252 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی ہوائیں اپنے اندر سموئے ٹائیفون بولیوین شام آٹھ بجے اوکی اناوا کے صدر مقام ناہا سے کوئی 90 کلومیٹر کی دوری پر اور شمال شمال مغرب کی جانب دھیرے دھیرے بڑھ رہا تھا۔
ایجنسی نے کہا، “چونکہ ٹائیفون آہستگی سے حرکت پذیر ہے اس لیے اوکی ناوا کے مرکزی جزیرے پر تند ہوائیں کئی گھنٹوں تک چلے رہنے کی توقع ہے”، جبکہ اس نے پیر کو 13 میٹر تک اونچی لہروں سے بھی خبردار کیا۔
نیوز ایجنسی نے مقامی یوٹیلیٹی کمپنیوں کے حوالے سے بتایا کہ اوکی ناوا میں قریباً 3000 گھر اور آمامی جزیرے میں 16400 گھروں کی بجلی معطل ہو گئی۔
موسمیاتی ایجنسی نے متنبہ کیا کہ ٹائیفون کے اتوار کی رات اوکی ناوا کے نزدیک ترین آنے اور اپنی طاقت برقرار رکھتے ہوئے اس میں سے گزرنے کی توقع ہے۔