رِک او بیری اور ان کا گروپ ڈولفن شکار کی مخالفت کے لیے تاجی واپس پہنچ گیا

بیکرلے، کیلیفورنیا: رِک او بیری کا ڈولفن پروجیکٹ یکم ستمبر سے شروع ہونے والے چھ ماہ طویل ڈولفن شکار سیزن کے لیے تاجی – ایک ایسا قصبہ جو اکیڈمی ایوارڈ جیتنے والی ڈاکیومنٹری ‘دی کوو’ سے قبل غیر مشہور تھا – واپس آ رہا ہے۔

ارتھ آئی لینڈ انسٹیٹیوٹ کے ڈولفن پروجیکٹ کے ڈائریکٹر او بیری نے ایک بیان میں کہا، “ہماری ڈولفن پروجیکٹ ٹیم اور میں ایک بار پھر تاجی واپس آ رہے ہیں تاکہ ڈولفن کے قتل عام کی مخالفت کریں اور جاپانی لوگوں کو پارے سے آلودہ ڈولفن کا گوشت کھانے کے مضمرات سے آگاہ کریں”۔ “جاپانی لوگ، جنہیں ڈولفن اور وہیل کے گوشت میں پارے اور دوسری آلودگیوں کے بارے خبردار کیا جا رہا ہے، اب کم سے کم گوش خرید رہے ہیں۔”

1 ستمبر صبح 11 بجے سے، پانچ ممالک سے تعلق رکھنے والے ‘کوو’ کے نمائندے تاجی، صوبہ واکایاما پہنچیں گے، اور ڈولفن کے نئے قتل عام کے سیزن کے موقع پر ایونٹس کے ایک سلسلے کا انعقاد کریں گے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.