جاپان نے مال بردار جہاز پر ممنوعہ شمالی کوریائی چیزوں کا سراغ لگا لیا

ہفتے کی ایک رپورٹ کی مطابق، جاپانی کسٹمز اہلکاروں نے ٹوکیو میں ایک مال بردار جہاز پر کچھ ایسی چیزوں کا سراغ لگایا ہے جو اغلباً شمالی کوریا سے آئیں اور جن کی برآمد ممنوع ہے۔

کیودو نیوز ایجنسی نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے کہا، یہ جہاز بدھ کو کنٹینر ٹرمینل میں داخل ہوا جب اہلکاروں کو معلومات ملیں کہ شاید شمالی کوریا نے اس پر بین الاقوامی طور پر ممنوعہ چیزیں اس پر لادی ہوئی ہوں۔

کسٹمز اہلکاروں نے کئی ایسے کنٹینر ڈھونڈے جن کے بارے خیال ہے کہ یہ شمالی کوریا سے برآمد کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، ان میں ایلومینیم راڈ جیسی چیزیں موجود تھیں جنہیں فوجی مقاصد کے لیے اور اسٹیل سازی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ تجارتی مال کی جانچ پڑتال کے قانون کے تحت کی جانے والی پہلی ایسی تفتیش ہے، جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 2009 کی قرارداد کو اپناتے ہوئے  2010 میں نافذ کیا گیا، جس کا مقصد شمالی کوریا کو دوسرے ایٹمی تجربے کے بعد سزا دینا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.