مقبول ماڈل اور اداکارہ 18 سالہ ایمی تاکےئی ٹِین فیشن میگزین سیونٹین سے ماڈلنگ کے لیے ‘فارغ التحصیل’ ہو گئی ہیں۔
تاکےئی کو میگزین کے ناشرین کی جانب سے جمعے کو منعقدہ ایک ‘گریجویشن تقریب’ میں رخصتی کا پروانہ دیا گیا۔ تاکےئی 5 سال 9 ماہ تک میگزین کے لیے ماڈلنگ کا کام کرتی رہی ہیں۔
آنسو بھری آنکھوں سے تاکےئی نے نامہ نگاروں کو بتایا، “میں کچھ عرصہ مزید ٹھہرنا چاہتی تھی”۔ تاکےئی نے کہا کہ وہ اداکاری و ماڈلنگ دونوں جاری رکھنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا، “میں ایسے کام کرنے کی کوشش کروں گی جو مجھے لطف دیں”۔