شمالی کوریا اور جاپان چار برسوں میں پہلی بار براہ راست مذاکرات کریں گے

بیجنگ: شمالی کوریا اور جاپان اس ہفتے چار سال میں پہلی مرتبہ براہ راست مذاکرات کریں گے جن میں انتہائی گہرائی تک پہنچنے والے شکوک و شبہات، جنہوں نے تعلقات کو مفلوج کیے رکھا ہے، پر قابو پانے کے طریقوں پر توجہ مرکوز رہے گی۔

جاپان کو اپنے شہریوں کے اغوا پر تحفظات ہیں، دریں اثنا شمالی کوریا جاپان کے امریکہ کے ساتھ اتحاد، 20 ویں صدی کے پہلے نصف میں جزیرہ نما کوریا پر نو آبادیاتی تسلط اور جاپان میں نسلاً کوریائی لوگوں سے سلوک کی بنا پر تنقید کا نشانہ بناتا ہے۔

شیگی مورا نے کہا، “اگر شمالی کوریا ٹوکیو کی خواہشات کو رد کرتا ہے، تو یہ مذاکرات باآسانی ڈیڈ لاک کا شکار ہو سکتے ہیں”۔

گہرے فوجی تسلط کا شکار شمالی کوریا، اپنے نمائشی دارالحکومت پیانگ یانگ کے علاوہ، زیادہ تر مفلس اور اپنے لوگوں کو خوراک مہیا کرنے میں مشکلات کا شکار رہتا ہے۔

چیونگ سئیونگ چانگ، جو جنوبی کوریا کے سیجونگ انسٹیٹوٹ کے ایک تجزیہ نگار ہیں، نے امید کا اظہار کیا کہ اگر جاپان صبر کا مظاہرہ کرے تو یہ ملاقات بہتر تعلقات کے لیے بنیاد بنانے کا کام دے سکتی ہے۔

یہ ملاقات ایسے وقت بھی سامنے آ رہی ہے جب جاپان شمالی کوریا کے نظریاتی مخالف جنوبی کوریا کے ساتھ ننھے جزائر پر ملکیت کے سلسلے میں تلخ علاقائی تنازعے میں الجھا ہوا ہے، جن پر سئیول کا قبضہ ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.