کارٹون ڈائریکٹر آنلائن قتل عام کی دھمکی پر زیر حراست

اوساکا: پولیس نے پیر کو کہا کہ انہوں نے ایک 42 سالہ کارٹوں تکنیکی ڈائریکٹر اور اسٹوری بورڈ فنکار ماساکی کیتامورا کو حراست میں لیا ہے جب اس نے مبینہ طور پر قتل عام کی دھمکی دی۔

کیتامورا پر الزام ہے کہ اس نے 29 جولائی کو اوساکا شہر کی سرکاری ویب سائٹ تک رسائی حاصل کی اور استفسارات کے صفحے پر موجود فارم کو استعمال کرتے ہوئے لکھا، “میں اگست میں اس شہر میں قتل عام کرنے جا رہا ہوں”۔ پولیس کے مطابق، کیتابورا نے ابھی تک دھمکیوں کا علم ہونے سے انکار کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس امکان پر بھی تفتیش کر رہے ہیں کہ جاپان ائیر لائنز کو یکم اگست کو بم کی دھمکی دینے میں کیتا مورا ملوث تھا یا نہیں۔

کیتامورا ‘موبائل سوٹ گن ڈیم 00’ کے دونوں سیزنوں میں معاون ڈائریکٹر تھا۔ اس نے ‘گن ڈیم ایوالو’ کی دسویں قسط کی ہدایتکاری بھی کی اور کئی دوسری سیریز میں اقسام کا ڈائریکٹر بھی رہا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.