ٹوکیو: پیر کو 75000 سے زیادہ گھرانے بجلی سے محروم ہو گئے جب ایک طاقتور ٹائیفون اوکی ناوا پر ضرب لگاتا ہوا گزرا، جس میں چار افراد زخمی ہوئے تاہم سمندر میں جانے سے قبل اس میں ہونے والا نقصان توقعات سے کم تھا۔
موسمیاتی اہلکاروں نے خبردار کیا تھا کہ ٹائیفون بولیوین کئی برسوں میں علاقے سے ٹکرانے والا طاقتور ترین ٹائیفون ہو گا، تاہم اس میں ہوا کے جھکڑ اتنے طاقتور نہیں تھے جیسا کہ پیشن گوئی کی گئی تھی۔
آفات سے متعلق حکام نے پیر کی صبح بجلی منقطع ہونے کے علاوہ کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں دی۔
اوکی ناوا اور قریبی آمامی جزائر میں قریباً 75000 گھرانے بجلی سے محروم تھے جبکہ بھاری بارش اور ہوائیں پیر کو بھی جاری ہیں۔ موسمیاتی اہلکاروں نے کہا کہ یہ منگل تک جنوبی کوریا کے ساحلی علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے۔
اوکی ناوا کے آفات سے متعلق حکام نے کہا کہ چار لوگ زخمی ہوئے۔