واشنگٹن: امریکہ نے منگل کو کہا کہ چین میں جاپانی سفیر کے خلاف واقعہ انتہائی تشویش کا باعث ہے، جب اہلکاروں نے اطلاع دی کہ ایک آدمی نے قافلے کی کار پر سے جھنڈا کھینچ کر اتار دیا۔
اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان وکٹوریا نولینڈ نے کہا، “اگر جاپانی سفیر کی گاڑی پر حملے کی یہ اطلاعات درحقیقت درست ہیں، تو یہ خصوصاً سفارتی مرتبے کے پیش نظر انتہائی پُرتشویش ہو گا”۔
تاہم نولینڈ نے کہا کہ امریکہ نے اطلاع شدہ واقعے کی تفصیلات کی تصدیق نہیں کی تھی۔
نولینڈ نے کہا کہ امریکہ زیادہ وسیع انداز میں جاپان اور چین، جو کہ ایشیا کی دو سب سے بڑی معیشتیں ہیں، کے مابین تناؤ پر “پُر تشویش” تھا۔
نولینڈ نے امریکی موقف دوہرایا کہ امریکہ کی متنازع علاقوں کی حاکمیت کے سلسلے میں کوئی رائے نہیں ہے۔ تاہم امریکہ نے جاپان میں اپنے 47000 فوجی تعینات کر رکھے ہیں اور معاہدے کے ذریعے اپنے اتحادی کا دفاع کرنے کا پابند ہے۔