ریڈ ووڈ سٹی، کیلیفورنیا: اہلکاروں نے پیر کو کہا کہ گھریلو تشدد کا مقدمہ، جس میں سان فرانسسکو میں جاپانی قونصلیٹ کا اہلکار ملوث ہے، مترجم کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کے بعد اب واپس اپنے راستے پر آ گیا ہے۔
33 سالہ یوشیاکی ناگایا، جو سان فرانسسکو میں جاپانی قونصلیٹ جنرل میں نائب کونسل کی خدمات سرانجام دیتا ہے، کو اپنی بیوی یوکا ناگایا پر دو سال تک گھریلو تشدد اور حملے کے مبینہ الزامات کا سامنا ہے۔
یوکا ناگایا دعوی کرتی ہے کہ وہ ایک درجن سے زائد واقعات میں تشدد کا نشانہ بنی ہے، جن میں پیچ کس سے زخمی کیا جانا، لاتیں کھانا اور چلتی کار سے باہر پھینکا جانا شامل ہے۔
سان ماٹیو کاؤنٹی ڈسٹرک کورٹ کے اٹارنی اسٹیو واگسٹافے نے کہا کہ پیر کی ابتدائی نشست میں اس کا بیان حلفی اس وقت ملتوی کر دیا گیا جب مدعا علیہ کے ہائر شدہ مترجم نے نشاندہی کی کہ یوکا ناگایا کا مترجم غلطیاں کر رہا ہے۔
واگسٹافے نے کہا، جب مدعا علیہ کے اٹارنی گیرک لیو نے ترجمے کی صحت پر خدشات کا اظہار کیا تو جج نے نئے مترجم کا انتظام ہونے تک مقدمے کو ملتوی کرنے پر اتفاق کیا۔