نانکائی ٹرف میں زلزلے کی صورت میں 320,000 اموات کا حکومتی تخمینہ

حکومت نے بدھ کو ممکنہ بدترین حالات کے سلسلے میں ایک تنبیہ سے پردہ اٹھایا، جس کے مطابق جاپان بحرالکاہل سے متصل ساحلی پٹی سے پرے نانکائی ٹرف میں 9 شدت کا زلزلہ 320,000 لوگوں کی جان لے سکتا ہے، جس کے سامنے پچھلے سال کی زلزلے و سونامی کی آفت کچھ بھی نہیں ہو گی۔

کیبنٹ آفس کی جانب سے جاری کردہ تخمینہ جات کے مطابق، 30 صوبوں میں قریباً 320,000 لوگ ٹرف میں بڑے پیمانے کے زلزلے سے پیدا شدہ سونامی سے ہلاک ہو سکتے ہیں؛ یہ ٹرف کانتو سے کیوشو تک 750 کلومیٹر تک پھیلی ہوئی ہے۔

یہ تخمینہ ایک ایسے ممکنہ منظر نامے پر مشتمل ہے جس میں سرما میں رات کے وقت  زلزلہ آتا ہے جس کے ساتھ تیز ہوائیں 34 میٹر تک اونچا سونامی پیدا کرتی ہیں، جو بہت سے متاثرین کو سوتے میں ہی بہا لے جاتا ہے۔

تاہم، اس رپوٹ میں کہا گیا کہ اگر سونامی الرٹ کے 10 منٹ کے اندر انخلا شروع کر دیا جائے تو اموات کو 80 فیصد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

کیبنٹ آفس کے مطابق، جنوب مغربی صوبہ کوچی کے قصبے کوروشیرو میں سونامی 34.4 میٹر کی اونچائی تک پہنچ سکتا ہے، جو اس ممکنہ منظر نامے میں تخمینہ شدہ بلند ترین اونچائی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.