ٹوکیو (رپورٹ :شاہد مجید )
1رمضان المبارک میں جاپان میں نمازِ ترایح پڑھانے والے حفاظِ کرام صاحبان کے اعزازمیںمرکز منہاج القرآن جاپان میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف طبقہ فکر کے لوگوںنے شرکت کی یہ طویل پارٹی دن دوبجے شروع ہوکرنماز مغرب تک جاری رہی ۔ریڈیو ،ٹی وی کے معروف نعت خوان قاری ظفر علی ظفرکی خوبصورت آواز میں تلاوت کلام سے شروع ہونے والی عید ملن پارٹی کی نظامت کے فرائض منہاج القرآن کے انعام الحق نے سر انجام دیئے انہوں نے ہر طبقہ کے فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو دعوت خطاب دی ۔بچوں سمیت 30کے قریب حافظ قرآن بھی اس تقریب میں شامل تھے ۔
خطاب کرنے والوں میں شیخ ذوالفقار، طاہر مجید ،احمد سعید بھٹی ،چوہدری رزاق، چوہدری نوید محمداضفر، محمد عرفان ،نعیم خان، حافظ فیض اللہ سعید ی ،حافظ طاہر جمال،خسرو خان ، حافظ عبیدالراحما ن ندوی، مولانہ جوہر علی خان، شیخ محمد اختر، ملک افضل ،حافظ نصراللہ خان،خواجہ محمد وقار خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔تقریب کے آخر میں منہاج قرآن NPOجاپان کے صدر صالح خان نے تمام شرکا کی آمد پر ادارہ کی طرف تہہ دل سے سب کا شکریہ اداکیا۔عید ملن پارٹی کی اس تقر یب کے لئے ضیافت کااہتمام مشہور کا روباری شخصیت احمد بھٹی نے کیا تھا ۔جاپان میں نماز تراویح پر ھانے والے 17حافظ صاحبان کے عمرہ کی ٹکٹ کی قرعہ اندازی بھی کی گئی ۔حافظ مہر شمس کی طرف سے عمرہ کی ٹکٹ کا اعلان تھا ۔حافظ عبیدالرحمان خان کانام قرعہ اندازی میں نکلنے پران کو عمرہ ٹکٹ دی جائے گی ۔حافظ شمس نے اپنے خطاب میں تمام شرکاکا شکریہ اداکیا۔ یادرہے دوسال قبل بھی جاپان میں نماز تراویح کے تشریف لائے ہوئے حفاظ اکرام کے اعزاز میں ایک تقریب منعقدکرکے حافظ شمس نے عمرے کا ٹکٹ دیا تھا۔پچھلی دفعہ حافظ عاکف عمار کا عمرہ کا ٹکٹ نکلا تھا۔