پاکستان ایمبیسیڈرالیون اور جاپان نیشنل کرکٹ ٹیم کےدرمیان ایک مرتبہ پھرتھانوماھائ سکول توچگی کرکٹ گراوٴنڈپر٢ ستمبرکومیچ کا انعقاد.
٢ ستمبر بروزاتوارپاکستان ایمبیسڈرالیون اور جاپان نیشنل ٹیم کےدرمیان میچ کھیلا جاۓ گا.
جاپان کی ٹیم اپنی گزشتہ شکست کابدلہ لینے کےلیےٴبھرپورتیاری کر رہی ھے.
لیکن ایمبیسڈر الیون کےکوچ اور منیجر بھی اپنی ٹیم کو کشتوں اور میووں سےتیاری کرارھےہیں.
گزشتہ پاکستانی ٹیم میں دوتین تبدیلیاں کرنےکاامکان ھے.
کھلاڑیوں میں کپتان ممتازخان،جاوید نیازی،امجدمرزا،راناعامر،نعیم قریشی،گلزارلطیف،منیراحمد،محمدعدیل،مبشراورپاکستانی سپرسٹارشاھدآفریدی کےچھوٹےبھایٴمشتاق آفریدی اور ہدایت نیازی پر مشتمل ھوگی.
حنیف نیازی جاپان کی ٹیم کی نماۂندگی کریں گے.جاپان کی نیشنل ٹیم ٩ ستمبرکو آئ سی سی کےٹورنامنٹ میں حصہ لینےنیوزی لینڈاورسموواروانہ ھو رھی ھے.
اور حنیف نیازی وە واحد پاکستانی کھلاڑی ھوں گےجواس ٹور میں جاپان کی نیشنل ٹیم کاحصہ ھوں گے. میچ ۵٠ ،۵٠ اوور پر مشتمل ھوگااور میچ کاآغازصبح دس بجےھوگا
.سنسنی خیزمیچ اورشاھد آفریدی کےچھوٹےبھائ مشتاق آفریدی کی کرکٹ دیکھنےکی لیےٴتماشایوں کی بڑی تعداد گراوٴنڈ کارخ کرنےکی امید کی جارھی ھے.
اس دلچسپ میچ کو دیکھنےکےلیےٴ تمام پاکستانی کمیونی اور میڈیاکودعوت خاص دی جاتی ھے. دعاگو جاوید نیازی