ٹوکیو: دائت نے جانوروں کی بہبود کے قوانین پر نظر ثانی کی ہے تاکہ جاپان میں پالتو جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندیوں میں سختی کی جا سکے۔ سانکےئی شمبن کے مطابق، نظر ثانی شدہ قوانین نوزائیدہ جانوروں کی خرید و فروخت سے منع کریں گے اور جانوروں کی آنلائن فروخت کرنے والوں پر اپنے گاہکوں سے رو برو ملاقات کرنے اور پالتو جانور کی بنیادی دیکھ بھال کا طریقہ سمجھانے کی شرط عائد کریں گے۔ ابتدائی علامات یہ ہیں کہ عمر سے متعلق پابندیاں آئندہ پانچ سال میں متعارف کروا دی جائیں گی، اگرچہ اس کا حتمی نظام الاوقات ابھی طے نہیں گیا۔
مجوزہ تبدیلیاں واضح کرتی ہیں کہ 56 دن سے چھوٹی بلیوں اور کتوں کی فروخت ممنوع ہو گی۔ سانکےئی کے مطابق، تاہم، یہ قانون مرحلہ وار متعارف کروایا جائے گا، چناچہ پہلے تین سال تک یہ حد 45 دن ہو گی، اس کے بعد 49 دن، اور بالآخر 56 دن تک بڑھا دی جائے گی۔