برلن/ سئیول: سام سنگ الیکٹرونکس مائیکروسافٹ کا تازہ ترین سافٹویر استعمال کرنے والے سیل فون کا اعلان کرنے والا پہلا فون ساز بن گیا، جب اس نے نوکیا کے انتہائی متوقع ورژن سے چند ہی دن قبل حیران کن اور بہ عجلت اعلان کیا ہے۔
برلن الیکٹرونکس شو پر کیا جانے والا مختصر اعلان ایسی توقعات کے دوران سامنے آیا ہے کہ اب جبکہ امریکی جیوری نے سام سنگ کے بہت سے موبائل فون، جو گوگل کے اینڈرائڈ سافٹویر پر چلتے تھے، پر فیصلہ دیا ہے کہ وہ ایپل انکارپ کے پیٹنٹ کی خلاف ورزی کرتے ہیں؛ تو بہت سے اسمارٹ فون ساز ادارے ونڈوز فون سافٹویر کی جانب دوڑ لگائیں گے۔
سرمایہ کار فرم مک ایڈمز رائٹ ریگن کے سِڈ پاراکھ نے کہا، “یہ اچھا فون نظر آتا ہے، اور لگتا ہے کہ نوکیا کے مقابل کیا جانیوالا اعلان ہے”۔
تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ سام سنگ کا ونڈوز فون شاید تسلی دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ مائیکروسافٹ نوکیا کی طرفداری نہیں کرے گا، جس کے چیف ایگزیکٹو اسٹیفن ایلوپ، جو بذات خود مائیکروسافٹ کے سابق سینئر ایگزیکٹو ہیں، نے ونڈوز پلیٹ فارم کے لیے اس کا مستقبل داؤ پر لگا دیا ہے۔
مائیکروسافٹ نے جون میں ونڈوز فون 8 سافٹویر کا جائزہ پیش کیا تھا، اور وعدہ کیا تھا کہ خزاں سے قبل نئے فون مارکیٹ میں آ جائیں گے۔
ونڈوز فون 8 مائیکروسافٹ کے ونڈوز 8 آپریٹنگ سسٹم جیسا لگتا ہے، اور اسی کوڈ کی بنیاد پر تعمیر کیا گیا ہے، تاہم یہ اس سے مختلف مصنوعہ ہے۔