ٹوکیو: جاپان ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ (جے ٹی ایس بی) نے جمعہ کو ایک واقعے کی رپورٹ میں کہا کہ پچھلے سال پرواز کے دوران آل نیپون ائیرویز کے طیارے کا پائلٹ اور کو پائلٹ 17 سیکنڈ تک اس بات سے بے خبر رہے کہ ان کا طیارہ قریباً الٹا ہو چکا ہے۔
اے این اے کی پرواز، جس میں 117 مسافر اور اراکینِ عملہ سوار تھے، نے 6 ستمبر، 2011 کو جنوبی شیزوؤکا ڈسٹرکٹ کے قریب ایک واقعے میں 30 سیکنڈ کے دوران 1900 میٹر کی ڈبکی لگائی تھی۔
جے ایس ٹی بی کی رپورٹ میں شامل واقعات کی ترتیب کے مطابق، کو پائلٹ نے رڈر (پتوار) آپریٹ ہونے کے 17 سیکنڈ بعد محسوس کیا کہ کچھ غلط ہو رہا ہے۔
عملے کے دو ارکان ہلکےسے زخمی ہوئے تھے، جبکہ چار مسافروں نے واقعے کے بعد خرابیِ صحت کی شکایت کی تھی۔
بوئنگ 737-700 پر لگے فلائٹ ریکارڈر کی تصاویر کے مطابق جہاز پیچھے کی جانب گرنےسے قبل دائیں کو جھکا اور اس کے بعد فوراً بائیں کو ہچکولا کھا گیا۔