ٹوکیو: جاپانی حکومت نے اکتوبر میں کیش ختم ہو جانے کے پیش نظر جمعہ کو کچھ ریاستی اخراجات معطل کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا، چونکہ خسارہ پورا کرنے کا ایک بل اپوزیشن جماعتوں نے روک رکھا ہے جو وزیر اعظم یوشیکو نودا کو جلد انتخابات کے لیے مجبور کرنا چاہتی ہیں۔ وزیر خزانہ جون ازومی نے بل پاس کرنے کے لیے اپوزیشن جماعتوں سے آخری استدعا کرتے ہوئے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا، “یہ ایک حقیقی خطرہ ہے”۔
وزارت خزانہ نے جمعے کو کہا، “اگر بل 8 ستمبر کو ختم ہونے والے موجودہ دائت سیشن سے کلئیر نہیں ہوتا، تو حکومت جہاں تک ممکن ہو سکا پیسوں کی فراہمی میں کمی سے بچنے کے لیے کچھ ریاستی اخراجات معطل کر دے گی”۔
نودا کی حکمران ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان نے خسارہ پورا کرنے کا بل منگل کو ایوانِ زیریں سے پاس کر دیا تھا۔
وزارتِ خزانہ نے کہا کہ کچھ اخراجات معطل کرنے کے مجوزہ ہنگامی منصوبے کے تحت حکومتی بانڈ کی ادائیگیاں اور واجب الادا قرضوں پر سود کی ادائیگیاں متاثر نہیں ہوں گی چونکہ وہ پہلے اس مقصد کے لیے الگ رکھے گئے پیسوں سے مکمل طور پر ادا کی جائیں گی۔