جاپان کو ایک بھی وہیل نہیں مارنے دی جائے گی، مفرور واٹسن کی قسم

سڈنی: سی شیفرڈ کے مفرور بانی پاؤل واٹسن نے جمعے کو جاپان کے سالانہ وہیل شکار کے خلاف اپنے گروپ کے اگلے ہراول دستے کے انتخاب کی قسم کھائی، اور وعدہ کیا کہ ایک بھی وہیل کو مارنے نہیں دیا جائے گا۔

اس کینیڈین کے خلاف جولائی میں جرمنی سے ضمانت کروا کے بھاگنے پر انٹرپول کا حراستی وارنٹ جاری ہو چکا ہے، جب اسے 2002 میں شارک فِن پر ہونے والی ایک سمندری جھڑپ کے سلسلے میں الزامات پر گرفتار کیا گیا اور اسے تب سے نہیں دیکھا گیا ہے۔

اپنی تنظیم کی ویب سائٹ پر لکھتے ہوئے 61 سالہ واٹنس نے کہا: “فی الوقت میں ایک ایسی جگہ ہوں جہاں انٹرپول کا ‘ریڈ’ وارنٹ مجھے نہیں چھو سکتا”۔

“ہماری قانونی ٹیم کام کر رہی ہے تاکہ کوسٹا ریکا اور جاپان کے مقامی وارنٹس کی سیاسی ترغیب کا پول کھولا جا سکے تاکہ انٹرپول انہیں مسترد کر دے۔”

اس نے کہا کہ اس دوران وہ جاپان کے وہیل شکار کے خلاف اگلی مہم کی تیاری کر رہا ہے، جسے اس سال ‘آپریشن زیرو ٹالرینس’ (بلا تحمل آپریشن) کہا جا رہا ہے۔

اس نے کہا، “اس سال ہمارا مقصد ہے کہ مارنے کے صفر واقعات ہوں اور ہم اس منزل کو حقیقت بنانے کے لیے اپنے بس میں ہر چیز کریں گے”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.