ٹوکیو: وزارت صحت، محنت و بہبود نے اس ہفتے 17 مادوں کی پیداوار اور فروخت پر جاپان کے ڈرگ کنٹرول قوانین کی پابندی سخت کر دی، جو کیمیائی اعتبار سے موجودہ تحرک انگیز ادویات سے ملتی جلتی ہیں۔
ٹی بی ایس نے جمعہ کو اطلاع دی کہ اشیائے خوردنی اور ادویات کی صحت و حفاظت کی تفتیش کرنے والے ایک کمیشن نے 17 مادے، جنہیں “مبہم ادویات” کہا جاتا ہے، پابند شدہ ادویات کی فہرست میں شامل کر دئیے، جن میں پانچ ایسے بھی شامل ہیں جو یورپ میں فروخت ہو رہے ہیں، تاہم خیال ہے کہ ابھی جاپان میں زیر گردش نہیں آئے۔
یہ اقدام پہلی بار سامنے آیا ہے جب کسی مادے کے زیرِ گردش آنے کی تصدیق ہوئے بغیر اسے پابند شدہ کی فہرست میں شامل کیا گیا ہو۔
وزارت نے کہا کہ کنٹرول شدہ مادوں کی فہرست میں شامل ادویات اور جڑی بوٹیوں کی تعداد اب 90 ہو چکی ہے۔