30 اگست کو اوساکا پر دیکھا جانے والا روشنیوں کا پراسرار جھرمٹ اڑن طشتریوں کی افواہوں کا باعث

اوساکا: 30 اگست کی رات اوساکا کے اوپر آسمان میں کئی رنگوں پر مشتمل روشنیوں کا جھرمٹ تیرتا ہوا دیکھا گیا تھا۔

کئی لوگوں نے ٹوئٹر پر اطلاع دی کہ انہوں نے صوبہ اوساکا کے شہر ایزومی کے اوپر آسمان پر رات کو روشنیوں کے جھرمٹ کو سہ رخی شکل بناتے اور سبز، سرخ اور سفید روشنیاں خارج کرتے ہوئے دیکھا۔

ان مشاہدوں نے ٹوئٹر پر ایک ہلچل سی پیدا کر دی ہے جب ایک صارف نے لکھا: “اوساکا کے سارے لوگ باہر نکلیں! وہاں ایک اڑن طشتری ہے!” جس سے دوسروں کو کیمرے اٹھانے اور اس پر اسرار روشن جسم کی تصاویر لینے کی شہ ملی۔

اب بھی بہت سے لوگ ان دعووں کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں کہ یہ اڑن طشتریاں ہیں، اور کہتے ہیں کہ اڑن طشتریاں دیکھنے کے روایتی مشاہدات میں ان کی شکل دائرہ نما بتائی جاتی ہے۔

تاہم یہ اڑن طشتری کا کوئی نیا، کم بلندی پر اڑنے والا ماڈل ہو سکتا ہے۔ اور جاپان ماضی میں بھی اڑن طشتریوں کے لیے ایک مقبول جگہ ثابت ہو چکا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.