ٹوکیو کے شہری اہلکاروں کا متنازع جزائر کا سروے

ٹوکیو شہر کی کشتی کویو مارو سے: ٹوکیو کے شہری اہلکار، جو چین کے ساتھ عرصہ دراز سے جاری علاقائی تنازع کا مرکز ننھے جزائر خریدنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، نے اتوار کو ایک دورے کے دوران اس علاقے کا سروے کیا جس کا مقصد ملکیت کا پیغام دینا ہے۔

اس کشتی، جن میں 25  ماہرین اور اہلکاروں کے ساتھ ساتھ خبری تنظیموں بشمول ایسوسی ایٹڈ پریس کے صحافی بھی تھے، نے جنوبی بحر چین میں واقع پانچ غیر آباد جزائر کے چکر لگائے جو جاپان کے قبضے میں ہیں لیکن چین اور تائیوان بھی ان پر دعوی کرتے ہیں۔

شہری اہلکاروں نے کہا کہ سروے اشد ضروری ہے اور اس میں جزائر، جنہیں جاپان میں سین کاکو اور چین میں دیاؤیو کہا جاتا ہے، پر ایک گودی کی تعمیر کے لیے پانی کی گہرائی ناپنے کا عمل بھی شامل ہو گا۔

ٹوکیو کے گورنر شینتارو اشی ہارا، جو ایک کٹڑ قوم پرست ہیں، نے پہلے ہی پچھلے کئی ماہ کے دوران نجی عطیات کی مد میں 1.45 ارب ین اکٹھے کر لیے ہیں تاکہ ان جزائر کو جاپانی خاندان سے خریدا جا سکے، جو ان کا مالک ہے۔

ٹیم نے نظام الاوقات کے مطابق اتوار کو قریباً 10 گھنٹے تک جزائر کا دورہ کرنا تھا جس کے بعد انہوں نے جنوب مغربی جاپان میں اوکی ناوا واپس چلے جانا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.