جاپان 2015 کے خسارے کے اہداف پورے کرے گا؛ طویل مدتی اہداف پر شبہات کے سائے

ٹوکیو: کیبنٹ آفس کا کہنا ہے کہ جاپان اخراجات پر پابندیوں اور سیلز ٹیکس میں اضافے کی بناء پر  مالی سال 2015 میں بنیادی بجٹ خسارہ آدھا کرنے کا ہدف پورا کر لے گا تاہم مالی سال 2020 تک کے خسارے کے اہداف پورے کرنے کے لیے اسے مالیاتی پالیسی میں مزید سختی پیدا کرنا ہو گی۔

کیبنٹ آفس کے مطابق، مالی سال 2015 میں بجٹ خسارے کی خام قومی آمدن سے نسبت 3.2 فیصد تک پہنچ جائے گی، جو 2020 تک کے مالی سال کے لیے تخمینہ شدہ درجے کا نصف ہو گی۔

جب تک حکومت نئے پالیسی اقدامات نہیں اٹھاتی، یہ نسبت مالی سال 2020 تک صرف 2.8 فیصد تک کم ہو گی، جو بنیادی سرپلس کے ہدف سے کم ہے۔

کیبنٹ آفس کے مطابق، مالی سال 2015 کے بعد، حکومتی مالیات میں بہتریوں کی رفتار کم ہوگی، جس سے جاپان کا بجٹ خسارہ 2020 کے مالی سال تک 14.5 ٹریلین ین رہ جائے گا۔

کیبنٹ آفس کے تخمینے کے مطابق، اگر حکومت نے اس بنیادی بجٹ خسارے کو مکمل طور پر سیلز ٹیکس کی آمدن سے پورا کرنے کی کوشش کی تو سیلز ٹیکس کو 7.5 فیصد پوائنٹس تک بڑھانا پڑے گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.