باورچی خانے کے فرش تلے ملنے والے مردہ آدمی کی موت پر مشتبہ زیر حراست

سائیتاما: پولیس نے اتوار کو ایک مشتبہ کو پراسیکیوٹروں کے پاس بھیج دیا جسے ایک آدمی کی موت پر حراست میں لیا گیا ہے، جو پچھلے ماہ کاواگوچی، صوبہ سائیتاما میں اپنے گھر کے باورچی خانے کے فرش تلے مردہ پایا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق، کازوہیکو واتانابے کے طور پر شناخت ہونے والا 45 سالہ مشتبہ 68 سالہ ماساؤ اینوئے کا رشتے دار ہے، جس کی 28 سالہ بیٹی نے اس کے گمشدہ ہونے کی اطلاع دی تھی۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ اس نے آخری بار اپنے والد کو  8 اگست کو دیکھا تھا جب وہ کام کے لیے نکلی تھی، اور اس کے دو دن بعد اس نے گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی۔ اس نے باورچی خانے کے نیچے بنے ذخیرہ خانے سے کریہہ بو آتے محسوس کی اور 16 اگست کو باقیات دریافت کیں۔

پولیس کو شبہ ہے کہ واتانابے نے اینوئے کو گلا دبا اور مار مار کر قتل کر دیا۔ واتانابے، جو کام کے اعتبار سے اجرتی مزدور ہے، کے پولیس کو دئیے گئے بیان کے مطابق، اس نے اینوئے سے کچھ روپے ادھار لیے تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.