دینتسو نے مقامات کے حوالے سے کھانے کی تلاش کے لیے آئی او ایس آلات کی ایپ متعارف کروا دی

ٹوکیو: اشتہاری دیو دینتسو نے آئی او ایس آلات پر مقامات کے حوالے سے کھانے کی تلاش کے لیے ایک سوشل ایپ جاری کی ہے۔

حال ہی میں اسمارٹ فون اور پی سی آلات پر ریستوران اور کھانے سے متعلق تلاش میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اکثر (ایپس) عموماً ریستورانوں کی تلاش تک محدود ہیں، تاہم نئی جاری کردہ فوڈ کنگ ایپ آپ کے موجودہ مقام کی بنیاد پر آپ کے گرد و نواح میں مخصوص کھانے پینے کی اشیاء کی تلاش میں سہولت دیتی ہے۔

فوڈ کنگ ایپ اپنے صارفین کو سہولت دیتی ہے کہ وہ آملیٹ اور پاستا جیسی کھانے کی اشیاء تلاش سکیں جو جاپانی ریستورانوں پر دستیاب ہو سکتی ہوں، جبکہ تلاش کے نتائج صارفین کی کھانے پینے کی اشیاء سے متعلق درخواستوں اور ان کے موجودہ مقام کی بنیاد پر دکھائے جاتے ہیں۔

یہ ایپ بین الاقوامی طور پر جاری کی گئی ہے تاکہ پوری دنیا میں صارفین کھانے پر جائزے لکھ کر ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کر سکیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.