ساپّورو میں ریچھ دیکھے جانے کی اطلاعات

ساپّورو: پولیس کے مطابق، ساپّورو کے رہائشی ضلعے مینامی میں ہفتے کی رات اور اتوار کو علی الصبح ایک ریچھ دیکھا گیا، جس سے پچھلے ایک ہفتے میں ریچھ دیکھے جانے کی اطلاعات پانچ ہو گئی ہیں۔

یہ ریچھ، جو 1.5 میٹر لمبا ہے، ہفتے کو رات ساڑھے دس بجے ایک بس ڈرائیور نے ماکومانائی مینامی ماچی 3-کومی میں بس ڈپو پارکنگ ایریا میں دیکھا تھا۔ پھر ایک ٹیکسی ڈرائیور نے ماکومانائی کامی ماچی 5-کومی میں رات ساڑھے بارہ بجے ریچھ دیکھنے کی اطلاع دی۔

پولیس نے کہا کہ پچھلے ہفتے کے دوران دیکھے جانے کی پانچ اطلاعات آئیں اور خیال ہے کہ یہ ایک ہی بھورا ریچھ ہے۔

شہری حکام اور پولیس افسران مقامی شکاری کلبوں کے اراکین کے ساتھ فی الوقت علاقے علاقے کا گشت لگا رہے ہیں۔ شہد بھرے پنجرے پارکوں میں رکھوا دئیے گئے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.