ٹوکیو: فوکوشیما کی صوبائی حکومت کی جانب سے تابکاری کے ٹیسٹوں میں سب ٹھیک ہے کا اشارہ ملنے کے بعد فوکوشیما کے چاولوں کی اس ویک اینڈ پر ٹوکیو میں فروخت شروع ہو گئی۔
گورنر یوہےئی ساتو نے کہا کہ فوکوشیما میں پیدا ہونے والے چاول کی ہر بوری کو تابکاری کے لیے جانچا جائے گا۔ ابھی تک مندرج ہونے والی تمام تر بوریوں میں تابکاری کی مقدار 100 بیکرلز فی کلوگرام کی حکومتی حد سے کم رہی ہے۔
ساتو نے کہا کہ امسال صوبہ 360,000 ٹن پیداوار کی توقع کر رہا ہے۔
ٹوکیو میں کچھ سپر مارکیٹوں نے فوکوشیما کے چاولوں کے لیے خصوصی کونے قائم کیے ہیں اور اچھی فروخت کی اطلاع دی ہے۔