بیجنگ: چین نے پیر کو، جبکہ وہ امریکی سیکرٹری خارجہ ہیلری کلنٹن کے دورے کی تیاریاں کر رہا ہے، امریکہ کو علاقائی تنازعات میں جانبداری کے خلاف خبردار کیا ہے۔
کلنٹن اس وقت ایشیا پیسفک کے خطے کے دورے پر ہیں، جس کے دوران متوقع طور پر وہ جنوبی بحر چین میں آمد و رفت کی آزادی کا موقف بھی دوہرائیں گی، جہاں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک بیجنگ پر بڑھتے ہوئے جارحانہ پن کا الزام عائد کرتے ہیں۔
“اس خطے سے باہر کے ممالک کو اس معاملے سے براہ راست جڑے ہوئے ممالک کے انتخاب کا احترام کرنا چاہیئے اور انہیں تنازعے میں جانبداری نہ برتنے کے اپنے وعدے کی سنجیدگی سے پابندی کرنی چاہیئے۔”
حال ہی میں کچھ غیر معمولی طور پر واضح الفاظ والے بیانات میں امریکہ نے چین پر علاقائی کشیدگی بڑھانے کا الزام عائد کیا ہے اور “لڑاؤ اور حکومت کرو” کی حکمت عملی کے خلاف خبردار کیا ہے جب بیجنگ نے جنوبی بحر چین میں طویل فاصلے پر ایک گیریزن قائم کر لیا۔
چین کی سرکاری نیوز ایجنسی ژِن ہُوا میں ایک تبصرہ وزارت خارجہ کے تبصروں سے بھی دو ہاتھ آگے بڑھ گیا، اور امریکہ پر الزام لگایا کہ وہ “چین کو جنوبی بحر چین کے گرد واقع ممالک سے دور کرنے کی کوشش کر رہا ہے”۔