فوجتسو نے اسمارٹ فونز پر کاروباری استعمال کی ایپلی کیشن محفوظ انداز میں چلانے کے لیے پلیٹ فارم ٹیکنالوجی تیار کر لی

کاواساکی: فوجتسو لیبارٹریز نے پیر کو اعلان کیا کہ اس نے ایپلی کیشن چلانے کے لیے ایک پلیٹ ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو سہولت و آسائش کی قربانی دئیے بغیر اسمارٹ فون اور دوسرے گشتی آلات پر کمپنی کی اندرونی سروسز کے محفوظ انداز میں استعمال کو یقینی بناتی ہے۔

فی الوقت اس بات میں گہری دلچسپی پائی جاتی ہے کہ اسمارٹ فونز کو کاروباری استعمال کے لیے کارپوریٹ ڈیٹا سسٹمز تک رسائی کے لیے استعمال کیا جا سکے، تاہم ایسا کرنے سے حفاظت یقینی بنانے میں مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ اس معاملے سے نپٹنے کے لیے فوجستو لیبارٹریز نے اسمارٹ فونز کو کلاؤڈ (سرور یا نیٹ ورک) سے مربوط کر کے ایک ایسا ماحول تخلیق کیا جس میں کمپنی کی اندرونی سروسز کسی اسمارٹ فون سے صرف اسی وقت چلائی جا سکتی ہیں جب ان کی ضرورت ہو، جس سے ان ایپلی کیشنوں کو بحفاظت انداز میں چلانے کی سہولت ملتی ہے۔

اس کے نتیجے میں کمپنیوں کی اندرونی سروسز، جو اب تک صرف کمپنی کے نیٹ ورک میں ہی چل سکتی تھیں، اب کمپنی کے اندر یا باہر رہ کر اسمارٹ فون کے ذریعے قابل رسائی رہتی ہیں، جس سے متنوع حالات میں کام کی کارکردگی کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.