اوساکا: چوتھی سالانہ کانسائی موسیقی کانفرنس (کے ایم سی) 14 ستمبر سے 17 ستمبر کے دوران اوساکا کے مختلف مقامات پر منعقد ہو گی۔
کے ایم سی جاپان میں موسیقی کی صنعت کا تیزی سے آزادانہ طور پر نمو پذیر ایونٹ بن گیا ہے، جس نے پہلے تین سالوں میں 450 فیصد شرح نمو دکھائی ہے۔ جاپان میں موسیقی کے بہت سے میلے ہوتے ہیں، تاہم کے ایم سی بین الاقوامی رخ رکھنے والی اکلوتی موسیقی کانفرنس ہے، جس میں نہ صرف براہ راست مظاہرہ فن کیا جاتا ہے بلکہ اس میں سیمینار، ورکشاپ اور رابطے بڑھانے کے مواقع بھی ہوتے ہیں۔
کانفرنس کے شرکاء کے ایم سی کے جاری تھیم، “موسیقی سے رابطے بڑھانا” کا مزہ لیں گے، جبکہ جاپانی و انگریزی ذو لسانی ایونٹس، سیمینار، اور ورکشاپیں انہیں جاپان اور پوری دنیا میں موسیقی کے لامحدود مواقع کو سیکھنے اور محسوس کرنے کا موقع دیں گی۔