ہیروشیما میں طالبعلم نے 12 سالہ اسکول کی طالبہ کو اغوا کر لیا، ٹیکسی کی ڈگی میں سفری بیگ میں محبوس رکھا

ہیروشیما: پولیس نے بدھ کو کہا کہ انہوں نے یونیورسٹی کے ایک 20 سالہ طالبعلم کو حراست میں لیا ہے جس نے مبینہ طور پر ہیروشیما میں منگل کی رات 12 سالہ ایلیمنٹری اسکول کی لڑکی کو اغوا کر لیا۔

پولیس نے کہا کہ سیتاگایا، ٹوکیو سے تعلق رکھنے والے توموہیرو کوداما نامی مشتبہ پر الزام ہے کہ اس نے لڑکی کو چاقو کی نوک پر ایک بڑے سفری بیگ میں گھسنے پر مجبور کیا اور پھر اسے ایک ٹیکسی کی ڈگی میں رکھ دیا۔ لڑکی رٹا اسکول میں حاضری کے بعد نیشی ہیروشیما اسٹیشن پر لے جانے کے لیے اپنی والدہ کا انتظار کر رہی تھی۔

پولیس کے مطابق، کوداما نے منگل کو شام 8:50 کے قریب ٹیکسی ڈرائیور سے کہا کہ وہ ڈگی میں بیگ رکھنے میں اس کی مدد کرے اور پھر ہیروشیما اسٹیشن تک ڈرائیو کرے۔  این ایچ کے کے مطابق، ڈرائیور نے کہا کہ اس نے بیگ میں کچھ گرم اور نرم چیز محسوس کی۔

جب وہ ٹریفک لائٹ پر رکے تو کوداما نے باہر نکلنے کو کہا۔ تاہم ڈرائیور نے اسے پکڑ لیا اور ایک راہگیر کو پولیس کو فون کرنے کو کہا۔ اس کے بعد راہگیر اور اس نے بیگ کھولا اور لڑکی کو موجود پایا، جسے کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا۔

کوداما، جو اپنی یونیورسٹی میں مارشل آرٹس کلب سے تعلق رکھتا ہے، نے لڑکی کو اغوا کرنے اور محبوس رکھنے کا اعتراف کیا

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.