آئچی: پولیس نے منگل کو کہا کہ انہوں نے ایک 23 سالہ شخص کو حراست میں لیا ہے جس پر ناگویا میں ایک 7 سالہ لڑکی کو اغوا و قید رکھنے اور اس سے قبل اپنے والد کو قتل کرنے کا شبہ ہے۔
پولیس کے مطابق، ماکوتو میزوشیما نامی اس شخص پر شبہ ہے کہ وہ لڑکی کو ناگویا میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں لے گیا اور وہاں قید کر دیا۔ خیال ہے کہ وہ پیر کی صبح لڑکی تک اس وقت پہنچا جب وہ اسکول جانے کے لیے گھر سے نکل رہی تھی۔
یہ سننے کے بعد کہ ان کی بیٹی اسکول نہیں پہنچی اور اسکول کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کی، لڑکی کے والدین نے حکام کو مطلع کیا۔
پولیس تفتیش شروع کی گئی اور اپارٹمنٹ بلاک کی تلاشی لی گئی، جس کے دوران پولیس نے میزوشیما کے لیونگ روم میں ایک لاش کے قریب لڑکی کو پایا، جس کے بارے میں خیال ہے کہ وہ ملزم کے والد کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا۔
میزوشیما نے پولیس کے بتایا کہ اس نے اپنے باپ کو قتل کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق، لاش پر پائے جانے والے زخم گلہ دبانے سے ہونے والی موت کے دوران پیدا ہونے والے زخموں سے مماثلت رکھتے ہیں۔